3 مارچ 2015 - 14:19
چین میں بس حادثہ، بیس افراد ہلاک

چین میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے کے باعث 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شینہوا نیوز کے مطابق چین میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے کے باعث 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ، چین کے وسطی صوبے ہینان کے علاقے لِنزہو میں ایک مسافر بس مقامی اوپرا کے فن کاروں کو لے جارہی تھی کہ تیز رفتار کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکی اور کھائی میں جاگری۔مقامی حکام کے مطابق ، حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲